پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ، فی لیٹر کتنے کاہوگا ؟

کراچی(پی این آئی)پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ، فی لیٹر کتنے کاہوگا ؟ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان ہے ۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے باعث نگران حکومت کی جانب سے 31 جنوری سے 15 فروری تک کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی عالمی منڈیوں میں قیمتیں گزشتہ 15 دن کے دوران بڑھی ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان سٹیٹ آئل کو امپورٹ پریمیم کی مد میں بھی زائد ادائیگی کرنی پڑی،

حالانکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 سے 9 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 تا 6 روپے کے اضافے کا امکان ہے ، تاہم اس کا انحصار شرح تبادلہ کے حساب پر ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close