دودھ کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) دودھ کی قیمت میں ایک ساتھ 40 روپے اضافے کا امکان، شہر قائد میں دودھ کی کم سے کم قیمت 220 روپے کرنے کا مطالبہ، معاملہ سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر کمشنر کراچی اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر ہوئی سماعت کے دوران ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ہمیں روزانہ کی بنیاد پر بھاری نقصان ہوتا ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہمیں 180 روپے میں دودھ کی فراہمی کا کہا گیا ہے جو ناکافی ہے، شہر قائد میں دودھ کی کم سے کم قیمت 220 روپے ہونی چاہیے۔ درخواست گزار کے وکیل کا مؤقف سن کر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا مؤقف آنے دیں، پھر دیکھتے ہیں۔دوسری جانب نئے سال کے پہلے ماہ کے تین ہفتے مسلسل مہنگائی میں اضافے کے بعد حالیہ ہفتے مہنگائی میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے تاہم سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح اب بھی 43.79 فیصد ریکارڈ سطع پر برقرار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close