سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟

کراچی (پی این آئی) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت آج پھر چار سو روپے بڑھ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت پھر بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھنے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 342 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 642 روپے ہوچکی ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار400 روپے کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 800 روپے ہوئی تھی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار200 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار300 روپے ہوگئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں