اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح اب بھی 43 اعشاریہ79 فیصد ہے البتہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.14 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے ایک ہفتےمیں15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ،13 کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ ایک ہفتےمیں 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک کلو مرغی 15 روپے، دال مونگ پونے 3 روپے، دال ماش 2 روپے، انڈے 2 روپے جب کہ ایل پی جی کا سلینڈر10 روپے مہنگا ہوگیا ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے 20 کلو آٹے کا تھیلا 5 روپے مہنگا ہو کر 2 ہزار 870 روپے کا ہوگیا ۔البتہ ٹماٹر، آلو، پیاز اور چائے کی پتی سستی ہوئی ۔ ایک ہفتے میں چاول، پاوڈر ملک، دہی اور نمک سمیت 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ مٹن، بیف، تازہ دودھ، گڑ، ٹوٹا چاول اور جلانے کی لکڑی مہنگی ہوگئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں