برائلر کھانے کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) برائلر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ملک کے کئی شہروں میں زندہ برائلر کی قیمت 450 روہے جبکہ 650 روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت416روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی میں مسلسل اضافہ جاری ہے، پولٹری مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھا دی گئیں۔برائلر گوشت مزید 19 روپے مہنگا ، فی کلو قیمت 651 روپے ہو گئی، زندہ برائلر کی قیمت 450 سے زائد ہو گئی، فارمی انڈے مزید 2 روپے اضافے سے 416 روپے فی درجن ہو گئے۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 5 سبزیوں کے نرخوں میں مزید اضافہ ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ٹینڈے فارمی 170 ، میتھی 220 ، بینگن 150 روپے فی کلو ہیں۔ کریلے 480 ، پالک 100 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے، پھلوں میں سیب کالا کولو 440 ، امرود 180 روپے فی کلو دستیاب ہیں، کیلے درجہ اول 200 اور کینو 320 روپے فی درجن مل رہے ہیں۔شہری کہتے ہیں کچھ بھی سستا نہیں رہا، انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں مسلسل ناکام ہے، مارکیٹ میں سرکاری نرخ ناموں پر کہیں عملدرآمد نہیں ہو رہا، دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں