شدید سردی اور گیس کی شدید قلت، عوام کیلئے ایک اور بُری خبر

کراچی(پی این آئی)شدید سردی اور گیس کی شدید قلت، عوام کیلئے ایک اور بُری خبر۔۔۔۔۔۔۔شہر قائد میں سوئی گیس کی شدید قلت اور مختلف اوقات میں غیر فراہمی کے باوجود سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا کی ہدایت پر گھریلو صارفین کے ماہانہ نرخوں کا تخمینہ اور ادائیگی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ،نان پروٹیکٹڈ صارف کو 150CM پر کم از کم 1 ہزار روپے فکسڈ چارج یا زیادہ سے زیادہ 2 ہزار ادا کرنا ہوگا، دونوں کیٹیگریز میں گیس کے استعمال کے بڑھنےپر بل کی اوسطاً رقم بڑھتی جائے گی۔

ٹیرف کا اطلاق نومبر سے نافذ العمل ہو گیا ہے اور نئی پالیسی کے تحت گھریلو صارفین کو 2 کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ایک کیٹیگری نان پروٹیکٹڈ اور دوسری پروٹیکٹڈ ہیں۔اس تقسیم کے تحت وہ گھریلو صارفین جنہوں نے 4 ماہ کے دوران یعنی نومبر سے فروری تک اوسطاً 91CM یا اس سے زیادہ گیس استعمال کی ہو وہ نان پروٹیکٹڈ کہلائے گا جب کہ 90 سے کم پروٹیکٹڈ کہلائے گا۔علاوہ ازیں پروٹیکٹڈ کیٹیگری کو ہر بل پر 400 روپے فکسڈ چارج ادا کرنا ہوگا، پروٹیکٹڈ صارف کا بل کم از کم 650 روپے اور زیادہ سے زیادہ 1350 روپے موصول ہوگا جب کہ نان پروٹیکٹڈ صارف کا کم از کم بل 1440 سے 87 ہزار یا اس سے زائد ہوگا، دونوں کیٹیگریز کے بلوں میں 400 روپے میٹر رینٹ اور 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس شامل ہوگا، چاہے صارف گیس استعمال کرے یا نہ کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close