یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔۔چینی ,آٹا ,گھی نایاب

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے اور گھی کی عدم دستیابی کے سبب غریب عوام دربدر ہو گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق پنجاب میں یوٹیلٹی سٹورز پر سستا آٹا اور چینی دستیاب نہیں جس پر غریب عوام دو وقت کی روٹی کے محتاج ہونے لگے۔ دو روز گزرنے کے باوجود یوٹیلٹی سٹورز پر سستا گھی موجود ہے نہ ہی حکومت کی جانب سے سبسڈائزڈ آٹا میسر ہے۔ غریب لوگ عام دکانوں سے مہنگا آٹا اور چینی نہ خرید سکنے کے سبب یوٹیلٹی سٹورز کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں مگر انہیں زندگی کی بنیادی ضروریات میسر نہیں آ رہیں۔یوٹیلٹی سٹورز کے حکام نے موقف اپنایا کہ سستے آٹے کی فراہمی مسلسل جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close