ریاض(پی این آئی)سعودی عرب میں پاکستانی اور بھارتی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال سستا ہوگیا، بنگلہ دیشی ٹکے میں ریال مہنگا ہوگیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال 6 پیسے کمی سے 74.57 روپے پر آگیا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی روپے کی قدر میں بھی 2 پیسے اضافہ ہوگیا جبکہ بنگلہ دیشی ٹکے کے مقابلے میں ریال کے نرخ بڑھ گئے۔سعودی عرب کے مختلف ٹرانزیکشن سینٹرز کے مطابق جمعرات 25 جنوری 2024ء کو سعودی ریال کا ایکسچینج ریٹ اور ٹرانزیکشن فیس یہ رہیں۔
پاکستان
فوری (بینک الجزیرہ): 74 روپے 03 پیسے ، فیس: 10 ریال
ایس ٹی سی پے: 73 ریال 61 پیسے ، فیس: 17.25 ریال
تحویل الراجحی(الراجحی بینک): 73 روپے 53 پیسے ، فیس: 10 ریال
ویسٹرن یونین: 73 روپے 97 پیسے، فیس: 23 ریال
منی گرام : 74 روپے 09 پیسے، فیس: 23 ریال
انجاز (بینک البلاد) : 73 روپے 76 پیسے، فیس: 15 ریال
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں