کراچی(پی این آئی)سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی۔۔۔۔۔ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 13 ہزار 800 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کم ہونے کے بعد 1 لاکھ 83 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر کم ہو کر 2015 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں