لاہور ( پی این آئی) ایک سال میں گیس کی قیمتوں میں 1100 فیصد اضافہ کرنے کے بعد مزید اضافہ کرنے کی تیاریاں، حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کرنے کیلیے فروری کے وسط میں گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر 41 فیصد تک اضافہ کرنے کیلیے غور۔
تفصیلات کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کرنے کیلیے فروری کے وسط میں گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر 41 فیصد تک اضافہ کرنے کیلیے سوچ بچار کر رہی ہے، جس سے مہنگائی کی ایک نئی لہر پیدا ہونے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 2.1 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، جس کو کم کرنے کیلیے گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرنا ضروری ہوچکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گیس کی قیمتوں میں کراس سبسڈی میتھڈ کے تحت مختلف کیٹیگری کے صارفین کیلیے مختلف اضافہ کیا جانے کا امکان ہے۔تاہم آئی ایم ایف نے کراس سبسڈی میتھڈ کی مخالفت کرتے ہوئے یونیفارم میتھڈ کے تحت تمام صارفین کیلیے یکساں قیمت مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں