بجلی کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، عوام کیلئے خوشخبری

اسلام آباد (پی این آئی) نگران وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کرلیا، ونڈ پاور پلانٹس سے ٹیرف کم کروانے کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق14ونڈ پاور پلانٹس کو 20 ارب روپے کی ادائیگیاں روک دی گئیں، تحقیقات میں ونڈ پاور پلانٹس کی اضافی لاگت پکڑی گئی تھی مگر عملدر آمد نہیں ہوا۔پرائیویٹ پاور اینڈ انفرااسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی کی سمری بھیج دی گئی۔سمری کے مطابق کمیٹی کو شوگر ملز کے پاور پلانٹس کا ٹیرف کم کروانے کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پاور پلانٹس پہلے ٹیرف کم کرکے نیا معاہدہ کریں پھر ادائیگیاں ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے باعث مظفر آباد کو در پیش پانی کی قلت پر بھی غور کرے گی۔دوسری جانب کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس 26 جنوری کو طلب کر لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close