کراچی(پی این آئی) ڈالر مزید سستا، کتنے کا ہو گیا؟آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے مزید سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 79 پیسے کا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں ملا جلا رجحان نظر آیا جو بعد میں مثبت میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 497 پوائنٹس کے اضافے سے 64 ہزار 951 پر آ گیا۔گزشتہ روز انڈیکس 64 ہزار 454 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں