سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی، کونسا پینل کتنے میں فروخت ہورہا ہے؟

لاہور( پی این آئی) ملک میں سولر پینلز کی قیمتیں 60 فیصد تک کم ہوگئی ہیں، سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی ٹیکسز میں کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 550 واٹ کے سولرپینل کی قیمت 43 ہزار روپے کم ہوگئی ہے، جس کے بعد سولر پینل کی نئی قیمت 70 ہزار سے کم ہوکر27 ہزار ہوگئی ہے، اسی طرح 450 واٹ کے سولر پینل کی قیمت میں 24 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے، جبکہ 330 واٹ کا پینل 20 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔تاجربرادری کا کہنا ہے کہ سولر پینل کی امپورٹ کھلنے اور ٹیکسز میں ریلیف ملنے کے باعث قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ تاہم سولر پینلز سستا ہونے کے بعد اس کی فروخت میں اضافہ بھی ہوگیا۔ دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستان کو جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں مجموعی طور پر 5.968 ارب ڈالر کی غیرملکی معاونت موصول ہوئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ (جولائی تا دسمبر2023) کی مدت میں پاکستان کو پراجیکٹ اور نان پراجیکٹ ایڈ کی مد میں مجموعی طور 5.968ارب ڈالر کی غیرملکی معاونت موصول ہوئی۔مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پاکستان کو کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے 2.245 ارب ڈالر کی معاونت موصول ہوئی، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پاکستان کو 589.43 ملین ڈالر ، اے آئی آئی بی کی جانب سے 287.04ملین ڈالر ، عالمی بینک 117.36 ملین ڈالر ، آئی ڈی اے 1.040ارب ڈالر ، آئی ایف اے ڈی 23.12 ملین ڈالر ، اسلامی ترقیاتی بینک 60 ملین ڈالر ، اسلامی ترقیاتی بینک(قلیل المدتی معاونت)100ملین ڈالر اور اوپیک فنڈ کی جانب سے 27.81 ملین ڈالر کی معاونت موصول ہوئی۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کو مجموعی طور پر 723.13ملین ڈالر کی معاونت موصول ہوئی، چین نے اس مدت میں پاکستان کو 42.18ملین ڈالر ،فرانس 20.15 ملین ڈالر ، جرمنی 10.63ملین ڈالر ، جاپان 17.34 ملین ڈالر ، کوریا 12.38ملین ڈالر ، سعودی عرب (تیل سہولت) 595.18 ملین ڈالر اور امریکہ کی جانب سے 25.09 ملین ڈالر کی معاونت فراہم کی گئی۔ ٹائم ڈیپازٹ کی مد اس مدت میں پاکستان کو دو ارب ڈالر کی معاونت فراہم کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close