بڑی خوشخبری، دریافت شدہ ذخائر سے خام تیل کی پیداوار شروع

ویب ڈیسک (پی این آئی)خام تیل کی مقامی پیداوار سے متعلق بڑی خوشی آگئی، او جی ڈی سی ایل نے سندھ میں ایک کنویں سے پیداوار شروع کردی، یومیہ 1850 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔

مقامی آئل کی پیداوار کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی۔ او جی ڈی سی ایل نے سندھ میں ایک اور کنویں سے تیل کی پیداوار شروع کردی۔رپورٹ کے مطابق سندھ میں سونو کنواں نمبر 9 سے خام تیل کے بھاری ذخائر حاصل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ حاصل شدہ تیل کی پیداوار کو سسٹم میں شامل کردیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ 2 ہزار 350 میٹر تک گہری کھدائی کے بعد مطلوبہ پیداوار حاصل کی گئی ہے، ابتدائی نتائج کے دوران کنویں سے ایک ہزار 850 بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوار حاصل ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں