جعلی سگریٹس کی فروخت سے قومی خزانے کو کتنا نقصان پہنچا یا جا رہاہے؟ ہوشربا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں جعلی سگریٹس کی فروخت سے انسانی صحت کے ساتھ ساتھ خزانے کو بھی شدید نقصان ہورہا ہے۔

نجی ٹوبیکو کمپنی کے نمائندوں نےمیڈیا بریفنگ میں انکشاف کیا ہے کہ ملک میں جعلی سگریٹ کی فروخت سے قومی خزانے کو 5 ارب ستر کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غیرقانونی سگریٹس کی فروخت پر قابو پانے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر موثر عمل درآمد کروائے، ایف بی آر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے تحت مانیٹرنگ یقینی بنائے،بریفنگ میں بتایا گیا کہ پانچ ماہ میں قانونی سگریٹس سیکٹر کی پیداوار چالیس فیصد تک گر گئی ہے جبکہ غیر قانونی، اسمگل شدہ اور جعلی سگریٹس کی فروخت کرنے والوں کا مارکیٹ شیئر بڑھتا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close