سیمنٹ کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان بیورو برائے شماریات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اعدادوشمار کےمطابق ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1232 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے1238 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1188روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے 1191 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت1205 روپے، راولپنڈی 1199 روپے، گوجرانوالہ 1260، سیالکوٹ 1260، لاہور 1280، فیصل آباد 1260، سرگودھا 1223، ملتان 1234، بہاولپور 1250، پشاور 1200 اور بنوں میں 1180 روپے ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1172 روپے، حیدرآباد 1180، سکھر 1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1200 اور خضدار میں 1150 روپے ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close