پاکستان کیلئے قرض کی دوسری قسط کیساتھ آئی ایم ایف کے نئےمطالبات سامنے آگئے

اسلام آباد ( پی این آئی ) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو قرض کی دوسری قسط جاری کرتے ہوئے نئی شرائط بھی پیش کر دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے مطالبات میں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں مزید اضافہ نہ کیا جائے، صوبوں کو رواں مالی سال کیلئے 401 ارب روپے کا پرائمری سرپلس کا ہدف حاصل کرنا ہوگا، صوبائی حکومتیں اخراجات کو کم کریں، گذشتہ دس سال سے اجناس کی خریداری کے واجبات ادا کریں، ایف بی آر شناخت شدہ ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کرے، ایف بی آر ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے مانیٹرنگ سسٹم تیار کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close