اسلام آباد (پی این آئی ) ملک میں تیل و گیس کی تلاش میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا، یومیہ 6.57 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس ملے گی۔ اعلامیے کے مطابق غازیج فارمیشن ٹو کے مقام پر 1014 میٹر تک کھدائی کے بعد گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، گیس کا پریشر306 پائونڈ فی اسکوائر انچ ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں