گاڑیوں کے شوقین پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے نئی ویگن آراور سوئفٹ خریدنے کے یا اپنی پرانی ویگن آر اور سوئفٹ کو نئی کے ساتھ تبدیل کرنے کے خواہشمندوں کو بڑی پیشکش کر دی۔

کمپنی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جو لوگ نئی ویگن آر خریدنا چاہتے ہیں انہیں گاڑی خریدنے پر ایک لاکھ روپے بونس دیا جائے گا۔اس کے برعکس جو لوگ اپنی پرانی گاڑی دے کر نئی ویگن آر لینا چاہتے ہیں انہیں ایک کی بجائے دو لاکھ روپے بونس دیا جائے گا۔ کمپنی کی طرف سے اپنی گاڑی سوئفٹ پر بھی اسی طرح بونس کا اعلان کیا گیا ہے تاہم اس گاڑی پر بونس کی رقم نہیں بتائی گئی۔رپورٹ کے مطابق کمپنی کی طرف سے یہ آفرز اپنی گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کے لیے دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close