لاہور (پی این آئی) ہفتہ وار مہنگائی کی شرح ساڑھے 44 فیصد سے بھی اوپر چلی گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جنوری کے تیسرے ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.34 فی صد اضافہ ہوگیا جب کہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح بھی 44.64 فی صد کی ریکارڈ سطح کو چھو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جب کہ 8کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 21اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ملک میں پیاز کی قیمتیں بے قابو ہوگئیں 230 روپے فی کلو تک ریکارڈ کی گئی، رواں ہفتے پیاز کی فی کلو قیمت میں 18 روپے 31 پیسے کا اضافہ ہوا، ٹماٹر 10 روپے 78 پیسے فی کلو، مرغی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 86 پیسے کا اضافہ ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں