وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، ایل پی جی کی سرکاری قیمت میں پھر اضافہ

لاہور(پی این آئی)ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ ہوگیا،ایل پی جی گھریلو سلنڈر 120 جبکہ کمرشل 450روپے مہنگا ہو گیا۔

ایل پی جی کی سرکاری قیمت 256روپے کلو مقررہے،شہری ایل پی جی 320سے 330روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس آتی نہیں، مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔دوسری جانب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کاکہنا ہے کہ 300سے 310میں ایل پی جی خرید کر سستی کیسے بیچ دیں،چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ ایل پی جی مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close