پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل دوسرے ہفتے کتنی کمی ہوئی؟

کراچی (پی این آئی)پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی ہوگئی، ذخائر 127 ملین ڈالر کمی سے 13.15 ارب روپے رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملکی زر مبادلہ ذخائر میں 12 جنوری 2024ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 127 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 8.03 ارب ڈالر پر آگئے۔رپورٹ کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 13.15 ارب ڈالر پر موجود ہیں، تجارتی بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ 5.12 ارب ڈالر ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ذخائر میں کمی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سے گزشتہ ہفتے بھی زرمبادلہ ذخائر میں 66 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو رواں ہفتے آئی ایم ایف کی جانب سے 705.6 ملین ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات نے بھی 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا ہے، جس کے باعث 19 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں اس کے اثرات نظر آئیں گے۔

close