پیٹرولیم مصنوعات کی مقامی پیداوار میں اضافہ

اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مقامی پیداوار میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی مقامی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 6.49 فیصد کی نمو دیکھنے میں آئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک کی مدت میں مٹی کے تیل کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں 6.40 فیصد، پیٹرول 5.18 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل 12.52 فیصد، ڈیزل آئل 40.08 فیصد، فرنس آئل 14.73 فیصد اور ایل پی جی کی پیداوار میں 4.43 فیصد کا اضافہ ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیٹ فیول کی پیداوار 12.45 فیصد، لبریکیٹنگ آئل 35.65 فیصد، جیوٹ بیچنگ آئل 20.49 فیصد، سالونٹ ناپاتا 3.62 فیصد اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 11.78 فیصد کی کمی ہوئی۔

پی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مقامی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر اضافے کی شرح 2.77 فیصد ریکارڈ کی گئی، نومبر میں مٹی کے تیل کی پیداوار میں 44 فیصد، پیٹرول 7.63 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5.19 فیصد، ڈیزل آئل 98.55 فیصد، فرنس آئل 8.77 فیصد اور ایل پی جی کی پیداوار میں 4.35 فیصد کا اضافہ ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close