اسلام آباد(پی این آئی)متحدہ عرب امارات میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں درہم سستا ہوگیا، بھارتی روپے کی قدر گر گئی، بنگلہ دیشی ٹکا مستحکم رہا۔
عرب میڈیا کے مطابق 17 جنوری 2024ء کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم 5 پیسے سستا ہوکر 76.14 روپے پر آگیا۔عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اب ایک ہزار پاکستانی روپے میں 13.13 درہم ملیں گے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم 2 پیسے مہنگا ہوکر 22.55 روپے پر آگیا، بنگلہ دیشی ٹکے کے نرخ 33.24 پر مستحکم رہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کمی ہوگئی، جس سے نرخ 280.10 روپے پر آگئے۔
سعودی عرب میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال سستا ہوگیا ہوگیا، بھارتی روپیہ کمزور اور بنگلہ دیشی ٹکا مستحکم رہا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال 9 پیسے کمی سے 74.66 روپے پر آگیا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی روپے کی قدر ایک پیسے گرگئی، بنگلہ دیشی ٹکے کے مقابلے میں ریال مستحکم رہا۔سعودی عرب کے مختلف ٹرانزیکشن سینٹرز کے مطابق بدھ 17 جنوری 2024ء کو سعودی ریال کا ایکسچینج ریٹ اور ٹرانزیکشن فیس یہ رہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں