لاہو ر(پی این آئی) پیاز کی قیمت کی ٹرپل سینچری مکمل ہو گئی، مقامی پیاز کو زیادہ سے زیادہ قیمت پر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دیے جانے کے بعد مقامی سطح پر پیاز مہنگا ہونے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں نئے سال کے آغاز پر مہنگائی کا طوفان شدید ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں مرغی کے گوشت، انڈوں اور پیاز سمیت بیشتر اشیاء مہنگی ہونے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں اس وقت اسلام آباد میں مرغی کے گوشت کی قیمت 700 روپے سے بھی زائد ہو گئی۔ جبکہ لاہور پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید 23رو پے اضافے سی638روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 16روپے اضافے سے440روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی مزید 2روپے اضافے سے402روپے فی درجن کی سطح پر پہنچ گئی ۔انڈوں کی طلب بڑھنے سے قلت پید اہو گئی ہے جس کی وجہ سے تھوک اور پرچون میں انڈے بلیک میں فروخت ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں