تین دن مسلسل اضافے کے بعد آخرکار سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

کراچی (پی این آئی ) سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی ۔۔ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 600 روپے تولہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے جبکہ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر کمی ہوئی اور سونا 2047 ڈالر فی اونس ہو گیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close