اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈکی گئی۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 11 جنوری کو ختم ہونے والےہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1238روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.57 فیصد کم ہے ۔پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1246 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1191 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کےمقابلہ میں 0.07 فیصد کم ہے۔
پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1192 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1216 ، راولپنڈی 1216، گوجرانوالہ 1260، سیالکوٹ 1280، لاہور 1300، فیصل آباد 1260، سرگودھا 1227، ملتان 1234،بہاولپور 1250، پشاور 1200، بنوں 1180، کراچی 1171، حیدر آباد 1180، سکھر 1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1200 اور خضدار میں 1170 روپے ریکارڈکی گئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں