اسلام آباد (پی این آئی) مہنگائی کا نیا طوفان، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مرغی کا گوشت 700 روپے کا ہو گیا۔
ملک میں پیاز کی اوسط قیمت بھی 250 روپے ہو گئی، انڈے مہنگے ہونے کے بھی تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں نئے سال کے آغاز مہنگائی کا طوفان شدید ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں مرغی کے گوشت، انڈوں اور پیاز سمیت بیشتر اشیاء مہنگی ہونے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں اس وقت اسلام آباد میں مرغی کے گوشت کی قیمت 700 روپے سے بھی زائد ہو گئی۔ جبکہ لاہور پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید 23رو پے اضافے سی638روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 16روپے اضافے سے440روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی مزید 2روپے اضافے سے402روپے فی درجن کی سطح پر پہنچ گئی ۔
انڈوں کی طلب بڑھنے سے قلت پید اہو گئی ہے جس کی وجہ سے تھوک اور پرچون میں انڈے بلیک میں فروخت ہو رہے ہیں۔پرچون سطح پر فی درجن انڈے سرکاری نرخ کی بجائے20سے30روپے زائد پر فروخت کئے جارہے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان فروٹ ویجیٹیبل ایسوسی کے مطابق بھارت کے پیاز برآمد پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستان سے پیاز کی برآمد بڑھ گئی تھی جس سے مقامی سطح پر پیاز کا بھا 250 روپے فی کلو ہوگیا۔ وزارت تجارت کی جانب سے پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کے بجائے ایکسپورٹ پرائس بڑھانے سے خوردہ سطح پر پیاز کی قیمت میں مزید 40روپے کا اضافہ ہوگیا ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں