لندن (پی این آئی) تیل قیمتوں سے متعلق بُری خبر سنا دی گئی ۔۔ بحیرہ احمر میں یمنی حوثیوں کے خلاف امریکا کے حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت ایک اعشایہ 14 فیصد اضافےکے بعد 78 ڈالر 29 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے۔امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی بھی 92 سینٹ اضافےکے بعد فی بیرل 72 ڈالر 68 سینٹ پر فروخت ہو رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے حوثیوں کے خلاف حملوں کے بعد بڑی شپنگ کمپنیوں نے اپنے جہازوں کو ہدایت کی ہےکہ وہ یمن کے قریب آبنائے باب المندب سےگزرتے وقت احتیاط کریں اور فاصلہ اختیار کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں