سونے کی قیمتوں میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

کراچی (پی این آئی) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت آج پھر 950 روپے بڑھ گئی ہے، گزشتہ دو روز میں 1250 روپے فی تولہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت پھر بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 950 روپے بڑھنے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 450 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 814 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 86 ہزار 428 روپے ہوچکی ہے۔ یاد رہے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی بازار میں سونا 12 ڈالر اضافے سے 2048 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہونے اور عالمی منڈی میں خام تیل قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 9 سے 10 روپے کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، ملک میں پیٹرول کی خریداری پر پریمیئم بھی کم ہوا ہے۔ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت 84.50 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر83 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈیزل کی قیمت 97 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 95.85 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہونے پر پاکستان میں پیٹرول کم ازکم 9 روپے فی لیٹر، ڈیزل 2 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی تقریباً 2 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

اسی طرح نیوزایجنسی کے مطابق بحیرہ احمد میں امریکا اور برطانیہ کی طرف سے یمن کی حوثی ملیشیا کے خلاف جوابی کارروائیوں سے عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ چار فیصد سے زائد بڑھ گئے۔ کارپوریٹ ارننگ سیزن کی ابتدا کے دنوں میں عالمی سطح پر تیل کے ذخائر ملی جلی کیفیت کا شکار۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ماہ کے دوران بحیرہ احمر میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے مال بردار جہازوں پر حملے تیز کیے۔ راکٹ اور میزائلوں سے کیے جانے والے حملوں کے نتیجے میں تجارتی جہاز رانی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

close