پاکستان کب تک دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بن جائیگا؟ حیران کن پیشگوئی کر دی گئی

ویب ڈیسک (پی این آئی)دنیا کے مختلف ممالک کی معیشت کے حوالے سے تجزیے پیش کرنے والی امریکی فرم گولڈمین سیکس نے پیشگوئی کی ہے کہ 2075 میں دنیا کی سب سے بڑی معیشت چین کی ہوگی۔

گولڈمین سیکس کے مطابق 2075 میں چین 57کھرب ڈالرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہوگا جبکہ بھارت کی معیشت 52 اعشاریہ 5 کھرب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہوگی۔گولڈمین سیکس نے بتایا کہ امریکا کا نمبر تیسرا ہوگا اور اس کی معیشت 51 اعشاریہ 5 کھرب ڈالرز ہوگی۔اس کے علاوہ انڈونیشیا چوتھی، نائجیریا پانچویں اور پاکستان 12 اعشاریہ 3 کھرب ڈالر کے ساتھ دنیا کی چھٹی بڑی معیشت ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close