آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 70کروڑ ڈالر دینے کی منظوری کے بعد ڈالر کی قیمت میں کتنی کمی ہوگئی؟ اہم خبر آگئی

کراچی (پی این آئی )آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر دیئے جانے کی منظوری کے بعد ڈالر کی قیمت میں گراوٹ دیکھنے میں آر ہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 51 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 280 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 75 پیسے سستا ہونے کے بعد 282 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔یاد رہےکہ گزشتہ روز آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظور ی دیدی گئی ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔

close