سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا

کراچی (پی این آئی) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا۔

سونا قیمت میں اضافے کے بعد 2 لاکھ 16 ہزار 300 روپے تولہ کے ریٹ پر فروخت ہو رہا ہے، 10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کا اضافہ ہوا جو ایک لاکھ 85 ہزار 442 روپے تک پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت بڑھی ہے جس میں 5 ڈالر فی اونس اضافہ دیکھا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close