ایف ایف سی کا پہلے فزیکل سیپ یوزر گروپ پاکستان کی تقریب کا کامیاب انعقاد

راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے اپنے ہیڈ آفس راولپنڈی میں SAP یوزر گروپ پاکستان (SUGPK) میں میزبان کی حیثیت سے انتظام کیا- اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر SAP پاکستان، انکی ٹیم، اور 22 سے زیادہ ممتاز سرکاری اور نجی اداروں کے چیف انفارمیشن آفیسرز (CIOs) اور چیف ٹیکنالوجی آفیسرز (CITOs) نے بھی شرکت کی۔

اس تقریب کے انعقاد نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے SAP کے پیشہ ور افراد کو ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنے کے کوشش کی جو انہیں ایک دوسرے کو جاننے اور اس ٹیکنالوجی کے بارے میں اہم بصیرت کے تبادلے اور وقتا فوقتاً ہونے والی پیشرفت سے باخبر رہنے کا موقع فراہم کرے گا- معروف مقررین اور صنعت کے ماہرین نے اس تقریب میں شرکت کی اور کاروبار کی ترقی کے لیے SAP کو زیر استعمال لانے کے بہترین طریقوں اور کامیاب حکمت عملی کا جائزہ لیا۔

ایم ڈی اینڈ سی ای او ایف ایف سی، جناب سرفراز احمد رحمٰن صاحب، سی آئی او ایف ایف سی اور چیئرمین SUGPK نارتھ چیپٹر، جناب فخر الحسن صاحب اور کنٹری منیجنگ ڈائریکٹر SAP پاکستان، جناب ثاقب احمد صاحب نے شرکاء کےساتھ قابل قدر بصیرت اور معلومات کا تبادلہ کیا، اور اس تقریب کو مستقبل میں بھی متعلقہ لوگوں کو اکٹھا ہونے کے ایک اہم پیشرفت قرار دیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں