سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ، خریداروں کیلئے بُری خبر

کراچی(پی این آئی)سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ، خریداروں کیلئے بُری خبر۔۔۔ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 200 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 16 ہزار 300 روپے فی تولہ ہو گیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق 171 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 85 ہزار 442 روپے ہو گیا۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالرز کے اضافے سے 2 ہزار 32 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

close