لاہور (پی این آئی) پہلی مرتبہ زندہ برائلر کی قیمت 400 روپے سے بھی اوپر چلی گئی۔
ملک کے کئی شہروں میں انڈوں کی قیمت میں اضافے کے بھی ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ لاہور میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت میں 50 روپے سے زائد اضافہ ہو چکا، جس سے ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 600روپے سے زائد، زندہ برائلر مرغی کی قیمت400 روپے فی کلو سے زائد ہو چکی۔جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 394روپے فی درجن ہو گئی۔ جبکہ دیگر کئی شہروں میں گوشت کی قیمت 650 روپے سے بھی اوپر چلی گئی جبکہ انڈوں کی قیمت بھی سوا 400 روپے سے زائد ہو چکی۔ دوسری جانب وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.81 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں