پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 500 فیصد تک اضافہ

ہوانا (پی این آئی) کیوبا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 500 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔

معاشی بحران میں گھری حکومت نے ملک میں فروری سے پیٹرول کی قیمت 25 پیسوس سے بڑھا کر 132 پیسوس کرنے کا اعلان کیا ہے، حکومت کو امید ہے کہ اس اقدام سے مالی خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی تاہم شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔وزیرِ خزانہ ولادیمیر ریگوئیرو نے کہا ہے کہ ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بھی اسی طرح بڑھایا جائے گا۔انہوں نے رہائشی علاقوں میں بڑے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 25 فیصد اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا ہے، حکومت 29 نئے پیٹرول پمپس بھی کھولے گی جو غیر ملکی کرنسی جمع کرنے کے لیے صارفین سے امریکی ڈالر میں پیسے وصول کریں گے۔انہوں نے سرکاری ٹی وی پر بتایا کہ ان اقدامات کا مقصد ملکی معیشت کو بحال کرنا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کیوبا کو شدید معاشی بحران کا سامنا ہے جس کی وجوہات کورونا وائرس اور حالیہ برسوں میں امریکی پابندیوں میں سختی بتائی جاتی ہے۔

close