نان اور روٹی کی قیمتوں میں اچانک اضافہ، دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا کر رکھ دی ہیں ، اب ایک اور پریشان کن خبر یہ ہے کہ روٹی اور نان کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق روٹی اور نان کی قیمت میں تقریبا 15 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،25 روپے میں فروخت ہونے والا نان اس وقت عوام کو 40 روپے میں بیچا جارہاہے جبکہ سادی روٹی 12 روپے سے بڑھا کر 25 روپے تک کی کر دی گئی ہے ۔روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ آٹا، میدہ اور گیس کی قیمت بڑھنے کے باعث ہوا ہے جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر بھی سستے آٹے کی فراہمی متواتر نہیں ہے جس کے باعث شہریوں کو بھی مہنگا آٹا خریدنا پڑ رہاہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ تمام اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں 30 سے 45 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ، جبکہ دالیں ، مرغی اور انڈوں کی قیمت نے ہر گزشتہ تمام ریکارڈ ہی توڑ ڈالے ہیں ۔سردی کی شدت میں شدید اضافے کے باعث مرغی کے مرنے سے کاروباری افراد کو بھاری نقصان اٹھانا پڑرہا ہے اور مرغی کی شارٹیج کے پیش نظر قیمتوں میں بھاری اضافہ بھی دیکھنے کو مل رہاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close