پیاز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، فی کلو کتنے کا ہو گیا؟

لاہور (پی این آئی)پیاز کی قیمتیں آسمان سے باتیںکرنے لگیں،فی فی کلو کتنے کا ہو گیا؟ پاکستان میں پیاز کی قیمتیں ایک بار پھر آسمان سے باتیں کررہی ہیں جس کی وجہ بھارتی پابندی کے بعد پاکستانی برآمد کنندگان کی جانب سے فائدہ اٹھانا ہے۔ صارفین مقامی مارکیٹوں میں پیاز کی فی کلو قیمت 240 روپے تک ادا کررہے ہیں۔ جب بھارت نے 8 دسمبر 2023 سے مارچ 2024 تک پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کی تو برآمد کنندگان کی جانب سے شدید خریداری پر مقامی نرخ اچانک 120-140 روپے سے بڑھ کر 160-180 روپے ہو گئے اور اس کے بعد سے بڑھتی ہوئی برآمدات پر نرخوں میں اضافہ جاری ہے

۔اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پہلے سے ہی افراط زر سے متاثر صارفین اب دیگر سبزیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ مانگ والی اشیاء کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں