روپے کی اُڑان برقرار، ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی

کراچی(پی این آئی)روپے کی اُڑان برقرار، ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی۔ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 18 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 10 پیسے پر آگیا۔گزشتہ روز بھی کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر12پیسےسستا ہوکر 281روپے 28 پیسے پربند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر کی 282روپے پر آگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close