عالمی منڈی میں خام تیل کتنا سستا ہوگیا؟ خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔

 

 

 

 

 

امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 4 فیصد تک کی کمی کے بعد 70 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی فی بیرل قیمت 3 فیصد سے زائدکی کمی کے بعد 76 ڈالر سے نیچے آگئی ہے۔اس کے علاوہ گیس کی قیمت 5 فیصدکم ہوکر 2 ڈالر76 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔خیال رہے کہ آج سعودی عرب کی جانب سے خام تیل کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد سے عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close