20کلو آٹے کا تھیلا 660 روپے مہنگا کر دیا گیا، عوام پر مہنگائی بم گرا دیا گیا

کوئٹہ (پی این آئی) عوام پر مہنگائی بم گرا دیا گیا۔۔ بلوچستان کے دارالحکومت میں سرکاری آٹے کی فی کلو قیمت میں 33 روپے کا اضافہ ہو گ

یا۔ترجمان محکمہ خوراک جابر بلوچ کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 660 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے، 100 کلو آٹے کی قیمت میں 3300 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔صوبائی کابینہ نے سرکاری آٹے کی نئی قیمتیں مقرر کر دی ہیں۔سرکاری آٹا 20 کلو فی تھیلا 2460 روپے، 100 کلو 12300 روپے جب کہ 50 کلو آٹے کا تھیلا 6150 روپے مقرر کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close