کراچی(پی این آئی)ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، روپیہ مزید مستحکم،انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں نئے ہفتے کے آغاز پر بھی کمی کا رجحان برقرار ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 10 پیسے پر آگیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو ڈالر 181.40 روپے پر بند ہوا۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ماہ 11 تاریخ کو قرض کی اگلی قسط کی منظوری کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور یہ 277 روپے یا اس سے نیچے آسکتی ہے۔
واضح رہے کہ پانچ ستمبر کو ڈالر 307 کی بلند ترین سطح پر تھا لیکن حکوت اور سیکورٹی اداروں کے کریک ڈاؤن کے سبب اس کی قیمت مسلسل کم ہوئی اور اکتوبر میں یہ 277 پر آگیا۔ اس کے بعد قیمت میں کچھ اضافہ ہوا اور ڈالر 288 تک پہنچا تاہم نومبر کے وسط سے ڈالر کی قیمت میں کمی کا نیا رحجان برقرار ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں