1 ہزار روپے کے جعلی نوٹ کی پہنچان کیسےکریں؟اسٹیٹ بینک نے ویڈیو جاری کردی

لاہور (پی این آئی) اسٹیٹ بینک نے 1 ہزار روپے کے جعلی نوٹ کو پہنچاننے سے متعلق ویڈیو جاری کر دی۔

ملک میں سب سے زیادہ 1 ہزار روپے کے جعلی کرنسی نوٹ زیر گردش ہونے کے انکشاف کے بعد مرکزی بینک نے شہریوں کی آگاہی کیلئے خصوصی ویڈیو جاری کی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 1 ہزار روپے مالیت کے جعلی نوٹ کو پہنچانے کسے متعلق ویڈیو جاری کر دی ہے ۔

اسٹیٹ بینک کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر جاری کی گئی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ 1 ہزار روپے کے نوٹ کو پہنچاننا بہت آسان ہے۔ ایک ہزار کا نوٹ مخصوص کاغذ سے بنایا گیا ہے، ایک ہزار کے نوٹ کے سامنے کی طرف قائد اعظم کی تصویر کا واٹر مارک دیکھا جاسکتا ہے، تصویر کے نیچے بھی ایک ہزار روپے کا واٹر مارک بھی درج ہے۔

حفاظتی دھاگہ آر پار دیکھنے پر نظر آرہا ہے، اس پر نوٹ کی مالیت بھی ہوتی ہے، اوپر کی جانب نوٹ کی مالیت ٹکڑوں میں نظر آتی ہے۔ایک ہزار کے نوٹ پر سامنے کی جانب دائیں جانب رنگ بدلتا جھنڈا بھی ہے۔ ویڈیو میں مزید کہا گیا کہ قائد اعظم کی تصویر کے دائیں جانب ایک ہزار کا ہندسہ پوشیدہ ہے، مخصوص چھپائی کے تحت قائد اعظم کی شیروانی دائیں جانب ایک ہزار کا ہندسہ بھی ہے، الٹرا وائیلٹ روشنی سے گزارنے پر حفاظتی دھاگے میں پیلی اور فیروزی رنگ کی پٹی نظر آتی ہے۔ واضح رہے کہ سال 2022 اور 2023 کے دوران جعلی کرنسی کے پھیلاو کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 1 ہزار روپے کے جعلی نوٹ گردش میں ہیں، ملک بھر سے 2023 کے دوران 35 ہزار جعلی نوٹ پکڑے گئے۔

close