عوام کیلئے بڑا ریلیف، آئل اور گھی کی قیمتوں میں واضح کمی کردی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) یوٹیلیٹی سٹورز پر آئل اور گھی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر برانڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں10روپےکی کمی کر دی گئی ہے، قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق برانڈ گھی 486 روپے اور کوکنگ آئل 579 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر فوری ہو گا۔

close