پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میںبڑا اضافہ

کراچی (پی این آئی)سٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 46 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ،29 دسمبر تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 8 ارب 22 کروڑ 12 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی،کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 9 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ،کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 99 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔سٹیٹ بینک کے مجموعی ملکی ذخائر 13 ارب 22 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں