پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونیوالی گاڑی کونسی ہے اور قیمت کیا ہے؟ تفصیلات آگئیں

لاہور(پی این آئی) پاک سوزوکی کمپنی کی گاڑی سوزوکی کلٹس پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک ہے۔

کمپنی کی طرف سے اپنی اس گاڑی میں حالیہ سالوں میں کلیدی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس کے باوجود پاکستانی مارکیٹ میں گاڑی کی مقبولیت برقرار ہے۔ یہ گاڑی تین ماڈلز وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس میں آتی ہے۔وی ایکس آر اور وی ایکس ایل بنیادی ماڈلز ہیں جبکہ اے جی ایس میں تمام فیچرز دیئے گئے ہیں۔

چنانچہ ان تینوں ماڈلز کی قیمتیں بھی اسی لحاظ سے مختلف ہیں۔2024ءمیں کلٹس وی ایکس آر کی قیمت 37لاکھ 18ہزار روپے، کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت 40لاکھ 84ہزار روپے اور کلٹس آٹو گیئر شفٹ (اے جی ایس)کی قیمت 43لاکھ 66ہزار روپے ہے۔

close