گندم کی سرکاری قیمت میں اضافے کے بھی تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

اسلام آباد (پی این آئی) 2023 میں گندم کی سرکاری قیمت میں اضافے کے بھی تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، ایک سال میں آٹے کی قیمت میں 113 فیصد اضافہ ہوا۔

گزشتہ سال آٹے کی قیمت 65 روپے سے بڑھ کر 140 روپے فی کلو تک جا پہنچی،محکمہ خوراک کی جانب سے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں سال میں دو بار اضافہ کیا گیا، حکومتی سطح پر فی کلو آٹے کی قیمت 75 روپے بڑھائی گئی جس کے بعد 10 کلو آٹے کا تھیلا 650 روپے سے بڑھ کر 1 ہزار 399 روپے کا ہوگیاجبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 3 ہزار روپے تک بک رہا ہے۔آٹے کی قیمتوں میں طوفان آتے ہی روٹی اور نان بھی مہنگا کر دیا گیا۔سال بھرمیں روٹی کی قیمت 4 روپے بڑھائی گئی، سادہ روٹی 16 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کی کر دی گئی، نان کی قیمت بھی 5 روپے اضافے کے بعد 25 روپے مقرر ہوگئی۔

close