پاکستان اسٹاک مارکیٹ اتارچڑھاو کے ساتھ مثبت رجحان

کراچی(پی این آئی)کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاو کے ساتھ مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت تیزی کا رجحان ہے،کے ایس ہنڈریڈ انڈیکس 132 پوائنٹس کے اضافے سے 64480 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ 64 ہزار 349 پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کی قدر میں 9 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے،انٹر بینک میں امریکی ڈالر 281 روپے 80 پیسے پرآگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close