زونگ صارفین کیلئے بُری خبر آگئی، پیکجز کی قیمتیں بڑھا دی گئیں

اسلام آباد(پی این آئی) زونگ نے اپنے موبائل پیکجز کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔ کمپنی کی طرف سےاپنے 800والے ماہانہ سپر کارڈ کی قیمت بڑھا کر 900روپےکر دی گئی ہے تاہم اس میں 100آف نیٹ منٹس کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

1600روپے کے ماہانہ پرومیکس پیکیج کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ماہانہ ڈیجیٹل میکس آفر کی قیمت اب بڑھا کر ڈیڑھ ہزار روپے کر دی گئی ہے حالانکہ اس میں موبائل ڈیٹا اور کالنگ منٹس کی تعداد اب بھی وہی ہے۔کمپنی کی طرف سے اپنے ماہانہ سپریم پیکیج میں خاموشی کے ساتھ کالنگ منٹس کی تعداد 500سے کم کرکے 350کر دی گئی ہے۔ تاہم اس کی قیمت 999روپے پر مستحکم رکھی گئی ہے۔ کچھ ہفتہ وار پیکجز کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ویکلی پرو پلس کی قیمت460روپے سے بڑھا کر 480روپے کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ویکلی پرو کی قیمت بھی 20روپے کے اضافے سے 460روپے ہو گئی ہے۔ ویکلی ایچ ایل او اور ویکلی پریمیم پیکجز کی قیمت میں بھی 20روپے جبکہ سپر ویکلی پلس کی قیمت میں 40روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close